پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا

ملتان (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ترجمان برائےجنوبی پنجاب سمیرا ملک کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔ نصاف لائرز فورم کےضلعی صدر کلیم اللّٰہ ہاشمی بھی ملتان جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمیرا ملک اور کلیم اللّٰہ ہاشمی کو 24 مئی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے کراچی میں نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پی ٹی آئی ارکان علی زیدی،

خرم شیر زمان اور جمال صدیقی سمیت پی ٹی آئی قائدین اور سو سے زائد کارکنوں پر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے لاہور میں درج مقدمات میں زبیر خان نیازی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور حسان نیازی نامزد، نقص امن کے تحت پنجاب بھر میں 17 سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز نظر بند ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close