سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون ختم کر دیا گیا، قومی اسمبلی نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ہے۔ آج جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئیں۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پر مختلف جماعتوں کے تحفظات ہیں،

گزشتہ حکومت نے مشین پر فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رولز بلڈوز کرتے ہوئے بل منظور کیا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات اور واک آؤٹ کے باوجود انتخابات میں رائے شماری کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کا ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close