31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب مقرر کرنے کی تیاری شروع، اس کے بعد کیا ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنر پنجاب کا تقرر کسی بھی وقت کرسکتی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا فوری تقرر کردے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ بلیغ الرحمٰن کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے تقرر کے بعد پنجاب کی کابینہ بھی تشکیل پائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close