عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی مہلت دے کر دھرنا ختم کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔آج صبح سات بجےجناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے۔

حکومتی ایما پر تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید کیے گئے۔خطاب کرنے کے بعد عمران خان پنی گالا روانہ ہو گئے جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما بھی ڈی چوک سے واپس چلے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close