پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے سب سکرپٹڈ ہے، سینئر تجزیہ کار نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے سب سکرپٹڈ ہے، سینئر تجزیہ کار نے حیران کن دعویٰ کردیا۔۔۔ سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، سب کچھ سکرپٹڈ ہے، اس پر بھرپور سٹڈی کرکے اس کا ایک ایک لفظ لکھا گیا ہے۔ عمران خان کو اس کی خواہش کے مطابق موقع فراہم کیا گیا۔ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ بڑے تحمل سے سوچنا چاہیے کہ کیا ہم آئین کے تابع چلنا چاہتے ہیں یا لوگوں کی خواہشات کے مطابق آئین کی ازسرنو تشریح ہونی ہے۔

 

یہی عمران خان چاہتے ہیں کہ آئین کی تشریح وہی ہوگی جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ یہ سکرپٹ پاک فوج کے ان ریٹائرڈ افسران نے لکھا ہے جو کھل کر عمران خان کیساتھ ہیں۔ یہ لوگ کچھ دن قبل اسلام آباد میں بھی اکھٹے ہوئے تھے۔ میں حاضر سروس کا نام اس لئے نہیں لے رہا کیونکہ ایسی بات میرے علم میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اینڈ گیم یہی ہے کہ عمران خان چاہتا ہے کہ موجودہ نظام کو بدل کر نیا سسٹم لایا جائے کیونکہ میں نہیں تو پھر اس کے بقول یہ چور اچکے بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close