حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری کی کوشش

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے۔ٹوئٹ پر جاری ایک ویڈیو میں حماد اظہر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل ہوا میں چلانے کے بجائے چہروں پر نشانہ لیکر مارے گئے،شیل لگنے سے حماد اظہر کا چہرہ متاثر ہوا۔واضح رہے لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے کارکنان میں تصادم ہوا ،

جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔لاہور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کارکنان نے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بحفاظت گاڑی تک پہنچادیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close