لانگ مارچ کے باعث مسافروں کی کم تعداد، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ

کراچی(آئی این پی)مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ترجمان قومی ائیرلائنز (پی آئی اے)کے مطابق مسافروں کی کم تعدادکے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے368منسوخ کردی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سیکراچی کی پروازپی کے 369بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی شام 6بجے والی اسلام آبادسیکراچی کی پرواز نمبر 124بھی منسوخ ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کیکارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا ہے جب کہ پتھرا سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close