اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائین اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی،شرپسند کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہعمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین کی ہے۔سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے میں پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائین اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے اس نے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام ہے اور نا کسی ادارے کا۔وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کا آگ لگائی،املاک کو نقصان پہنچایا اورشرپسند کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں