پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، مارچ میں کتنی گاڑیاں شریک ہیں؟ ڈرون فوٹیج آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ خیبر پختونخوا سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا۔ عمران خان نے اپنی قیادت میں آنے والے لانگ مارچ کے قافلے کی ڈرون فوٹیج شیئر کی ہے جس میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا “ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close