پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، ملک بھر میں اب تک کتنے کارکنان شہید ہوچکے ہیں؟ شاہ محمود قریشی کا افسوسناک انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اب تک پی ٹی آئی کے پانچ کارکن شہید ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ظلم و زیادتی کے باوجود لوگ پہنچ رہے ہیں، ملک بھر میں پولیس تشدد سے اب تک ہمارے پانچ کارکن شہید ہوچکے ہیں، صبح ایک کارکن کنٹینر ہٹاتے ہوئے شہید ہوا۔

 

 

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کون مذاکرات کر رہا ہے؟ مریم نواز غلط بیانی کرکے قوم کو گمراہ کر رہی ہیں، ایاز صادق سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ملاقات ہوئی تھی۔ ان سے کہا تھا کہ ہم مارچ کو پرامن رکھیں گے اس لیے کنٹینرز ہٹادیں ، انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی مذاق اڑایا، حکومت نے کنٹینرز ہٹائے نہ کارکنوں کو رہا کیا۔شاہ محمود قریشی کے مطابق ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن پیپلز پارٹی لیگ الیکشن نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آگے لگایا ہوا ہے، ہم جلسے کیلئے نہیں الیکشن کی تاریخ لینے کیلئے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں