حقیقی آزادی تحریک کب تک جاری رہے گی؟ عمران خان نے آخرکار کارکنان کو بتا ہی دیا

حسن ابدال (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی، وہ جلد ہی ڈی چوک پہنچنے لگے ہیں۔حسن ابدال میں لانگ مارچ کے شرکا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں چیلنج کیا گیا ہے اس لیے ہم نے جلد ہی عوام کے سمندر کے ساتھ ڈی چوک پہنچنا ہے، جتنے بھی لوگ پہلے سے وہاں موجود ہیں وہ میرا انتظار کریں۔

پولیس کی جانب سے پر امن کارکنوں پر ظالمانہ شیلنگ کی گئی، پولیس جب ہمیں دیکھے گی تو سمجھ جائے گی کہ یہ لوگ جہاد کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ نہیں لیں گے ہم وہاں سے نہیں جائیں گے، تمام لوگ تیزی سے نکلیں کیونکہ بڑی دیر سے ڈی چوک میں ہمارا انتظار ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close