افسوسناک خبر، پی ٹی آئی کارکن اٹک پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا، ویڈیو آگئی

اٹک (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شریک ایک کارکن اٹک پل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔صحافی مبشر زیدی کے مطابق پی ٹی آئی کا کارکن اٹک کے پل پر رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

 

ی ٹی آئی کے دو دیگر کارکنان بھی پل سے نیچے گرے جو کہ زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے ہیں، پنجاب میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس سے مرکزی رہنما بھی محفوظ نہیں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close