پی ٹی آئی رہنما کا حکومت سے مذاکرات کیلئے رابطہ، ایاز صادق نے سارا معاملہ کھل کر بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے رابطہ تین دن پہلے پی ٹی آئی کے ایک معزز رکن نے کیا، پھر پیغام ملک احمد تک بھی پہنچا، ملاقات کل رات طے تھی جو نہ ہوسکی بلکہ صبح 10 بجے ہوئی۔

 

ایاز صادق کے مطابق پی ٹی آئی والے الیکشن کی تاریخ مانگ رہے تھے لیکن ہم نے کہا کہ کنپٹی پر پستول رکھ کر بات نہیں ہوسکتی۔ ایاز صادق کے مطابق فریقین میں یہ طے پایا تھا کہ مذاکرات کی بات پبلک نہیں کی جائے گی لیکن شاہ محمود قریشی کے آج کے بیانات کے بعد وہ مجبور ہوئے کہ معاملہ کھول کر بیان کر دیں۔ میزبان اجمل جامی کے سوال کے جواب میں انہوں نے مزید بات چیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close