اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں دو بڑی کمپنیوں ”ٹرانس ورلڈ“ اور ”پائی“کو ملک بھر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں. نجی ٹی وی چینل اور دیگر نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں بڑی کمپنیا ں پورے ملک کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرتے ہیں جبکہ قبل ازیں اسی چینل نے خبر دی تھی کہ پنجاب کے 11اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے یہ احکامات تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر جاری کیئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ٹیلی کام ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موبائل سروس فوری طور پر بند کی جارہی ہے ، اضلاع میں گجرات، حافظ آباد ، مندی بہاؤ الدین ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، سیالکوٹ، جہلم ،راولپنڈی، ڈی جی خان اور بھکر شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ موبائل سروس آج رات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. گذشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی بھی شہر یا علاقے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں حکومت کے کریک ڈاؤن، بس اڈوں اور مسافر بسوں کی بندش، اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگائے جانے کے باعث عوام میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے حوالے سے بھی خدشات پائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں