انٹرنیٹ بند کرنے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردِ عمل بھی آگیا، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی خبروں کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کی جانب سے خبر دی گئی تھی کہ حکومت نے دو کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پورے ملک میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جا رہا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اٹک ، گجرات اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس بند کی جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close