لال حویلی پر پولیس نےقبضہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی )لال حویلی پر پولیس نےقبضہ کرلیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں دوپہر 3 بجے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں عبور کرلی تھیں تاہم پولیس نے لال حویلی پر قبضہ کرلیا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ پولیس اہلکار لال حویلی میں داخل ہوگئے ہیں اور 60 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close