لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختون خوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔انہوں نے عمران کان سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد دیکھ کر کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے،
لگتا ہے خیبر پختون خوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرا۔ مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔مریم نواز نے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں