پی ٹی آئی جلسہ کہاں کرے گی؟ ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ، انتظامیہ نے دونوں آپشن تیار کر لیے

اسلام آباد (پی این آئی) وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کے لیے دو مقامات ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈکا آپشن دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کیے گئے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی سے ’آئیں اور جلسہ کر کے جائیں‘ کی ضمانت لی جائے گی،

کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مجوزہ پلان کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close