آزادی مارچ سے قبل لاہور ایوان عدل میدان جنگ بن گیا، کارکنان زبیر نیازی کو پولیس کی حراست سے چھڑا لے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قبل لاہور کا ایوان عدل میدان جنگ بن گیا، پولیس نے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی لاہور زبیر نیازی کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے بتی چوک ، مینار پاکستان پر پولیس کی جانب سے پُرامن پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اسی دوران ایوان عدل میں بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ن

جی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ وکلا کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا نے پولیس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے زبیر نیازی کو پولیس کی حراست میں چھڑانے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس تشدد کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close