آئندہ 3 سے 5 دن بہت اہم ہیں، شیخ رشید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان زبردست طاقت بننے جا رہا ہے، ایک قوم ہونے جا رہی ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، میں انشاء اللّٰہ اپنے وقت پر اسلام آباد پہنچوں گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دو سے 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا، پرامن ریلی اسلام آباد لے کر جاؤں گا، لال حویلی کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، لال حویلی مین 6 بار ریڈ کر کے 6 کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آئندہ تین سے پانچ دن بہت اہمیت کے حامل ہیں جن میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close