پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے آزادی مارچ کو روکنے کی کوششوں کے حوالے سے جاری کارروائیوں کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاری کے بعد اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close