اسلام آباد (پی این آئی) آزادی مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو آدھے گھنٹے بعد طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وضاحت کریں کہ کارکنوں کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے؟ اس سے قبل وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل آفس میں جمع کرائی۔
کیس کی سماعت کے حوالے سے عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کے تین لیٹر آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں