اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر خاتون راہنما ڈاکٹر شیریںمزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی اصل وجہ امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ہے، بتایا جائے ہوائی اڈوں پر وزیراعظم کے علاوہ کون امریکہ سے مذاکرات کر رہا تھا چوروں کو واپس لا کر حکومت بنوائی گئی ہے ،کابینہ کے ساٹھ فیصد اراکین ضمانتوں پر ہیں،
ڈیڑھ ماہ میں ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے،اگر ملک ڈیفالٹ کرتا ہے تو اسکی ذمہ دار موجودہ اتحادی حکومت ہو گی،پی ٹی آئی کا آزادی مارچ ہر صورت ہو گا،رانا ثنا اللہ عوام کے اس سمندر کو روک نہیں پائے گا،عوامی سمندر کے سامنے انکے کنٹینر کچھ کام نہیں آئینگے،امپوٹڈ حکومت گھبراہٹ میں اوچھیہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،نیشنل پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس” میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی اصل وجہ امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ہے، کیونکہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں کے حوالے سے دوٹوک موقف اپنایا اورامریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے ابسلوٹلی ناٹ کہا تھا،بتایا جائے ہوائی اڈوں پر وزیراعظم کے علاوہ کون امریکہ سے مذاکرات کر رہا تھا چوروں کو واپس لا کر حکومت بنوائی گئی ہیکابینہ کے ساٹھ فیصد اراکین ضمانتوں پر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ،عمران خان نے واضح کیا ہے مارچ پرامن ہو گا،
حکومت جان کر حقیقی آزادی مارچ بارے افراتفری کا ماحول پیدا کر رہی ہے،حکومت ریاستی مشینری کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے،تحریک انصاف حکومت نے کبھی دھرنوں، جلسوں کو نہیں روکا،قوم نے فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ حقیقی آزادی کیلئے اب باہر نکلے گی، پی ٹی آئی جلسوں میں سیاسی کارکن نہیں قوم شریک ہوتی ہے،رانا ثنااللہ جان بوجھ کر لڑائی جھگڑے کا ماحول پیدا کر رہے ہیں،،حکومت نے تشدد کیا تو مارچ کے شرکا ڈٹ کر کھڑے ہوں گے،کل آزادی مارچ ہر صورت ہو گارانا ثنا اللہ ڈنڈوں اور اسلحے سے نہ ڈرائے،پی ٹی آئی کا آزادی مارچ ہر صورت ہو گا،رانا ثنا اللہ عوام کے اس سمندر کو روک نہیں پائے گا،عوامی سمندر کے سامنے انکے کنٹینر کچھ کام نہیں آئینگے،امپوٹڈ حکومت گھبراہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مجرمہ مریم نواز اپنے باپ اور بھائیوں کو لندن سے واپس بلوائے ،مریم نواز کو عمران خان فوبیا ہوا ہے،مریم نواز عمران خان کو چھوڑ کر پالیسیز پر بات کرے،ڈیڑھ ماہ میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ بن گئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں