کشیدہ سیاسی صورتحال، لاہور بورڈ نے آج میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

لاہور(آئی این پی) ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر لاہور بورڈ نے بدھ کو (آج) ہونے والا میٹرک کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیا۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہائر ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میں بھی(آج) ہونے والا پرچہ منسوخ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرچہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے، منسوخ ہونے والے پرچے کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close