اسلام آباد، پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق

اسلام آباد(آئی این پی)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے گاوں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔زخمی خواتین کو ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو1122زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں۔تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں