پاک ایران دوستی، ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے کے جنگل میں لگی آگ بجھانے میں سرگرمِ عمل ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی)ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پی اے ایف بیس، نور خان میں آمد کے بعد کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں سرگرمِ عمل ہو گیا۔ منگل کو ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی آئل۔76 طیارے جو دنیا کے سب سے بڑے فائر فائٹر طیاروں میں سے ایک ہے کی امدادی کارروائیوں میں شمولیت بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگی۔

قدرتی آفات میں فرنٹ لائن ریسپانس دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین خوشگوار تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔شیرانی کے جنگلات میں آگ ایک ہفتہ قبل آسمانی بجلی گرنے کے بعد شروع ہوئی جس نے پہاڑی سلسلے میں موجود سینکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے متاثرہ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگلات کا سلسلہ بھی شامل ہے جو بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے صوبوں کوآپس میں ملاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close