سندھ کا قائم مقام گورنر سب جیل میں ہے، معاملہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سندھ کے قائم مقام گورنر کی پیرول پر رہائی کے لئے معاملہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کر دیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جی ڈی اے کے رکن غوث بخش مہر نے کہا کہ سندھ کا قائم مقام گورنر سب جیل میں ہے، ادھر سے بیٹھ کر حکومت چل رہی ہے، سندھ کے ساتھ یہ کیوں زیادتی ہے کہ قائم مقام گورنر سب جیل میں بیٹھا ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت وہ قائم مقام گورنر بن چکے ہیں، یہ مسئلہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا کہ وہ ان کی رہائی یا پیرول کا کوئی بندوبست کریں تاکہ وہ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں، اس مسئلے کو وفاق کی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا کہ کم از کم ان کو پیرول پر رہا کر دیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close