میری جان کو خطرہ ہے لیکن۔۔ اسلام آباد کیوں جارہا ہوں؟ عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں‘ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کرونگا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا ان لوگوں کو نہیں معلوم عوام کے سیلاب کو یہ نہیں روک سکیں گے، جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کرئے گا وہ بہہ جائے گا.انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موومنٹ نہیں پاکستان میں انقلاب آرہا ہے کے پی سے نکلوں گاعوام کے سمندر کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی.چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آگے حالات دیکھ رہا ہوں سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں۔

 

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے جبکہ سری لنکا کی آبادی بہت کم ہے لیکن اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگے گی. عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں60فیصدلوگ ضمانت پربیٹھے ہیں،کوئی قاتل توکوئی منشیات فروش ہے، یہ لوگ حکومت میں آئے ہی اپنے کیسزختم کرانے اورچوری کاپیسہ بچانے کے لئے ہیں، الیکشن جلدی کال ہوجائیں گے توان کے کیسزجاری رہیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح ان کے کیسزختم ہوں پھرالیکشن ہوں.انہوں نے کہا کہ جوحرکتیں یہ کررہے ہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہے ہیں، رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے ریٹائرڈفوجی افسر کے گھرچھاپہ ماراگیااس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہے ویڈیوموجودہے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اورگھرمیں پولیس والے کودتے ہیں توگھرسے گولی چلادی گئی، رات کی تاریخ میں میر ے گھرمیں کوئی کودے گاتودفاع میں کچھ بھی کرونگا۔

 

عمران خان نے کہا کہ پولیس اہلکارکے جاں بحق ہونے پراہل خانہ سے ہمدردی ہے، پولیس کوجس نے حکم دیا ہے ہے اس کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،کون ساجرم کیاجواس طرح رات کی تاریکی میں چھاپہ مارے جارہے ہیں ان کے احتجاج کو ہم نے نہیں روکا احتجاج ہمارا آئینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں