اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے بڑی گرفتاریاں کر لیں۔۔۔بڑی خبر

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے بڑی گرفتاریاں کر لیں، بڑی خبراسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک میں پہنچے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے 7کارکنان گرفتار کرلیے جنہیں تھانہ رمنا اور تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close