اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ اس حوالے سے جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا گھر مین بلیو وارڈ لاہور میں ہے ، رات کے دو بجے 8 پولیس اہلکار پولیس
وین میں آئے ، انہوں نے وین مار کر میرے گھر کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں داخل ہو گئے ، ان کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا ، وہ گھر کےاندر آکر ولید اقبال کو تلاش کرنے لگے حالانکہ ولید اقبال نے کوئی جرم نہیں کیا اور ولید اقبال لاہور میں نہیں رہتا وہ تو اسلام آباد میں ہوتا ہے ۔پولیس والوں نے ہمارے گارڈ کو پکڑ لیا ، گھر کی تلاشی لی اور چلے گئے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں