تحریک انصاف کا لانگ مارچ، لاہور میں راوی پل اور جی ٹی روڈ بند کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close