پی ٹی آئی نے لانگ مارچ دو صوبوں کے لیے مخصوص کر دیا، فواد چوہدری کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات کے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لوگوں کے لیے ہے، عمران خان 25 مئی کو پشاور سے ایک بڑی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ مارچ کے حوالے سے عمران خان مزید فیصلوں کا اعلان تین بجے کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے نکلنے والے لاکھوں لوگوں کی سونامی کو روکنے کی کوشش کی تو تلخیاں بڑھیں گی۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے امید ظاہر کی کہ انتظامی افسران بھی اپنے لوگوں پر گولیاں، آنسو گیس اور لاٹھیاں چلانے کے بجائے استعفوں کو ترجیح دیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سے بھی لوگ اپنےحقوق کے لیے نکلیں گے، ان شہروں کو اسلام آباد بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close