لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران گھر کے اسٹورمیں چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے،
پولیس گھر کی تلاشی لے کر واپس روانہ ہوگئی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے بتایا کہ میں مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔ محمود الرشید کے مطابق میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں