موجودہ ملکی صورتحال، آرمی چیف نے کس کو فون گھما دیا؟بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی، شاہ سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی خریت دریافت کرنے اور ان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ اس رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close