لاہور(پی این آئی)عمران خان کا امریکا سے ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ، مریم نواز کا دلچسپ ردِ عمل بھی آگیا۔۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے امریکی حکومت سے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا۔۔۔پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا 😂 https://t.co/rBnC6x9vkg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 23, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اس سے متعلق خبر پر تبصرہ کیا اور شدید ہنسی کا ایموجی شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ امریکی حکومت سے استعفیٰ مانگے گا تو پھر یہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں