اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سابق وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے، راجہ ریاض نے پی ٹی آئی چیئرمین کو لوٹا ، کرپٹ ، فتنہ ،جھوٹا اور فراڈیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں سب سے بڑا لوٹا اور کرپٹ ہے،عمران خان جتنا جھوٹا ہے شاید کوئی پاکستان میں اتنا جھوٹا ہوگا،وہ ایک فتنے باز شخص ہے،
اس نے جلسوں میں جھوٹ بولے اور اب25 مئی کو ایک نیا فتنہ کھڑاکرنے کے لئے اسلام آباد کی طرف اس نے مارچ کا اعلان کیا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ہے، یہ خاص لابی کے لئے کام کر رہا ہے اور ایک فتنہ ہے ایک جھوٹا ہے ایک فراڈیا ہے اور ایک کرپٹ آدمی ہے اس فتنے کو روکنے کے لئے جو بھی سخت سے سخت رویہ حکومت اختیار کر سکتی ہے ان کو کرنا چاہیے، یہ جو فتنہ ہے یہ جو کرپٹ آدمی ہے اس کو روکنے کے لئے اس پورے ایوان کو اکٹھا ہونا پڑے گا، جو بھی غلط کام یہ فتنہ کرنا چاہے گا اس کی ہم مخالفت کریں گے ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے فرائض کو ادا کروں، انہوں نے کہا کہ جب ہم 2018میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اس کے بعد ہم کچھ لوگوں نے عمران خان کی پالیسیوں سے شدید اختلاف کیا ، اڑھائی تین سال سے ہم اختلاف کر رہے تھے اور ہم کہہ رہے تھے کہ یہ جو فرح گوگی حکومت چلارہی ہے ، یہ جو بزدار کرپشن کر رہا ہے یا جو خیبر پختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے یا جو وفاقی وزیر کرپشن کر رہے ہیں ہم نے اس پر ہمیشہ آواز بلند کی، جس طرح ملک کو چار سال لوٹا گیا ، جس طرح چار سال میں اس ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا معاشی لحاظ سے،
آج جو نوجوان عمران خان کے پیچھے ہیں میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی ایک بچے کو بھی نوکری ملی عمران خان کی حکومت میں؟ جس جگہ میں کھڑا ہوں ، عمران خان میں اگر جرات اور ہمت ہوتی تو اسے یہاں کھڑے ہو کر بات کرنی چاہئے تھی اسے چار سالوں کا جواب دینا چاہیے تھا ، اس نے کچھ ڈیلیور ہی نہیں کیا، وہ تو 11بجے ہیلی کاپٹر پر آتا تھا اور چار بجے گھر چلا جاتا تھا ، راجہ ریاض نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد سے اس کو حکومت سے نکالا گیا ہم نے پھر بھی اس کے خلاف ووٹ نہیں دیا ، عمران خان پاکستان میں سب سے بڑا لوٹا اور کرپٹ ہے ، عمران خان جتنا جھوٹا ہے شاید کوئی پاکستان میں اتنا جھوٹا ہوگا،وہ ایک فتنے باز شخص ہے،اس نے جلسوں میں جھوٹ بولے اور اب25 مئی کو ایک نیا فتنہ کھڑاکرنے کے لئے اسلام آباد کی طرف اس نے مارچ کا اعلان کیا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ہے، یہ خاص لابی کے لئے کام کر رہا ہے اور ایک فتنہ ہے ایک جھوٹا ہے ایک فراڈیا ہے اور ایک کرپٹ آدمی ہے اس فتنے کو روکنے کے لئے جو بھی سخت سے سخت رویہ حکومت اختیار کر سکتی ہے ان کو کرنا چاہیے، یہ جو فتنہ ہے یہ جو کرپٹ آدمی ہے اس کو روکنے کے لئے اس پورے ایوان کو اکٹھا ہونا پڑے گا، جو بھی غلط کام یہ فتنہ کرنا چاہے گا اس کی ہم مخالفت کریں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رکن غوث بخش مہر نے راجہ ریا ض کے اپوزیشن لیڈر بننے کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا جس پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ راجہ ریاض کے پاس 16ممبران کے دستخط تھے ، آپ کے پاس چھ ممبران کے دستخط تھے ،ہم نے رولز ریگولیشن اورآئین کو دیکھتے ہوئے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کیا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں