پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس معظم جاہ انصاری نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش بے نقاب کردی۔اپنے بیان میں آئی جی کے پی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راولپنڈی سے کوئی فون نہیں آیا اور نہ ہی مرکز سے کسی نے رابطہ کیا۔انہوں نے بعض یوٹیوبرز سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
آئی جی کے پی کے نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں، کے پی پولیس کا سیاست میں عمل دخل نہیں، لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں