اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران حکومت کا خاتمہ سیاسی لحاظ سے اتحادی جماعتوں کو نقصان ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ عمران خان کو نہیں نکالتے تو ملک کا زیادہ نقصان ہوتا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ جلد الیکشن ہوجائے، وہ پریشان ہے کیونکہ پچھلا سارا گند ان کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے، کام کررہے ہیں، دو تین دنوں میں کوئی اہم فیصلہ ہوجائے گا۔ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو الیکشن میں جانا ہے تو مشکل فیصلے کرنے ہیں، مذاکرات ہورہے ہیں، معاشی اصلاحات ہوجائیں گی یا شایدحکومت چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ17مہینے حکومت کرنی ہے تو اتحادی جماعتیں مشکل فیصلے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کا موقف ہے ریفارمز کے بعد صاف شفاف الیکشن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی اس ملک کے اندر تھی، کوئی بین الاقوامی سازش نہیں ہے، خان صاحب نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں تو موجودہ حکومت کیوں بڑھائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بڑے بدتر ہیں، اداروں، اسٹیبلشمنٹ، جوڈیشری اور سیاستدانوں سمیت ہر ایک کو تھوڑی قربانی دینی پڑے گی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کافی نیوٹرل ہے، اتنی نیوٹرل پہلے کبھی نہیں تھی، حکومت نہ صحیح کرنے دی جائے تو حکومت چھوڑدینی چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں