اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئے کام کریں گے۔امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیرپاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں