راجا ریاض استعفی دیں اور ۔۔۔۔مونس الہی نے چیلنج دے دیا

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے نو منتخب اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو چیلنج دے دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران مونس الہی نے کہا کہ راجا ریاض استعفی دیں، جس جماعت سے چاہیں الیکشن لڑیں اور جیت کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ راجا ریاض کو لوگ ان کے اپنے حلقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہاکہ راجا ریاض جیت گئے تو وہ خود عمران خان سے کہیں گے کہ انہیں اپوزیشن لیڈر بنادیا جائے۔مونس الہی نے دعوی کیا کہ ہمیں 173ارکان کی پنجاب اسمبلی میں حمایت حاصل ہے، جس دن ووٹنگ ہوگی، پتہ چل جائے گا کس کے پاس کتنی ممبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان نے لگتا ہے حمزہ شہباز کی ٹریننگ نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close