سرکاری حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ پالیسی منظور، فلائٹ آپریشن کا آغاز 31مئی سے ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ 9لاکھ روپے ہو گا، کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری کی منظور لے لی گئی ہے۔پاکستان کے لیے 81ہزار 132افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے،سرکاری اسکیم کے تحت 32 ہزار 453 جب کہ نجی اسکیم کے تحت 48 ہزار 679 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔حج اسکیم 2022کے تحت بلامعاوضہ حج ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close