کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مداخلت کی اپیل کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے،معیشت نزاع کے عالم میں ہے ، ملک دیوالیہ ہونے والا ہے، بدقسمتی سے ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سر تک کرپشن میں ڈوبی سیاسی لیڈرشپ بے پرواہ ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہےمعشیت نزاع کے عالم میں ہے ملک دیوالیہ ہونے والا ہے بدقسمتی سے ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سر تک کرپشن میں ڈوبی سیاسی لیڈرشپ بے پرواہ ہے جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے pic.twitter.com/YQijQAghg1
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 23, 2022
جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے۔”ایک اور ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا “وفاقی حکومت صرف 2 ممبران کی اکثریت پر قائم ہے، معاشی تباہی کا نظارہ کرتے ہوئے کوشش یہ ہے کسی صورت بڑوں کے خلاف منی لانڈرنک، سرکاری کرپشن، جعلی بینک اکاؤنٹس تحلیل ہوجائیں، ثبوت دستاویزات غرق ہوجائیں ادھر سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نہ کابینہ ہے نہ گورنر، حمزہ شہباز کی اکثریت پہلے ہی غائب ہوچکی ہے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں