پی ٹی آئی کا آزادی مارچ کچلنے کی تیاریاں، کتنی قیدی وینز منگوا لی گئیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور دھرنےکے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کے8 ہزار اہلکار وں سمیت 2 ہزار بلوہ فورس طلب کی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ایف سی کے 5 ہزار افسران و اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا ہے، رینجرز کی 2 ہزار نفری بھی طلب کی گئی ہے۔۔

 

سندھ سے پولیس کی 2 ہزار نفری بھی مانگی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے 100 قیدی وینز بھی منگوائی ہیں، آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی منگوائے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادی ہیں۔خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں