پشاور(پی این آئی)اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرنے کے لیے عمران خان کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی کو اہم فون آگیا۔شاہ محمود نے عمران خان کو نمبر دکھایا، عمران خان نے ہنس کر کہا، بند کر دو اسے اس کے باوجود شاہ محمود قریشی نے فون سنا۔عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے فون بند کر کے عمران خان کو فون کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ کال لو ورنہ آپ کو ٹریپ کردیں گے۔
شاہ محمود کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کر دیں، کر دیں،پی ٹی آئی رہنما کی فون کال کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں