اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے مہنگائی کم کرنے کے لیے ملکی معیشت کی رفتار کو سست کیا جائے، اس کے لیے ہمیں شرح سود بڑھانا ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے عمران خان اور شوکت ترین کے معاہدے کے تحت آج قیمت بڑھائی تو ڈیزل ڈیڑھ سو روپے اور پیٹرول سو روپے مہنگا ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے پر دوحہ جارہا ہوں، قوم کو کہتا ہوں آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے اچھی خبر لے کر آؤں گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے تیرہ سو ارب روپے کے خسارے کا تخمینہ تھا، شوکت ترین نے غلط بیانی کی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی کی مد میں کوئی رقم چھوڑ کر نہیں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ ماہ تک سبسڈیز کو آگے لے کر چلیں گے، شوکت ترین بتا دیں کہاں پیسے چھوڑ کر گئے تھے، آپ کوئی پیسے چھوڑ کر نہیں گئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں