مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا، چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا، چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔۔۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کا ہر روز ایک رکن اسمبلی مستعفی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close