لاہور(آئی این پی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملکی حالات کا ذمہ دار عمران نیازی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرنا چاہتے ہیں،عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،قوم ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا،
پی کے ایل آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو بحال کر دیا، عمران خان کے پتھر دل کی وجہ سے ہسپتال کے3سال ضائع ہوگئے،ہسپتال کی اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی۔اتوار کوپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی غریب کے علاج کیلئے بنایا گیا تھا، گزشتہ سالوں میں ہسپتال کو نقصان پہنچایا گیا، 50فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، نرسنگ یونیورسٹی کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب الٹا ہوگیا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے، عمران خان نے اقتدار میں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگایا، ایک ماہ میں میرا پی کے ایل آئی کا تیسرا دورہ ہے، ہسپتال کی اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، کسی کو ایک گھر اور نوکری نہیں ملی، عمران خان نے جو گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ہے، عوام اس کا گریبان پکڑیں گے، یہ جو مرضی کر لے پاکستان قائم و دائم رہے گا، عمران خان کو کردار کشی کے علاوہ فرصت نہیں تھی جب کہ ہمارا صرف ایک مہینہ ہوا ہے اور اس میں ہم نے آٹا و چینی سستی کردی ہے۔۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں سستا آٹا اور چینی فراہم کی گئی، نئے پاکستان کی بات کرنیوالے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، عمران نیازی کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے سماج کو برباد کر دیا ہے، عمران خان نے جو پرسوں بات کی وہ زبان پر نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیں کہ جیل میں مجھے زمین پر سلایا جائے، جمہوریت ہوگی اور ملک آگے چلے گا، 2018میں میثاق معیشت کا کہا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا، عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں