اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف 25مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ چاہتا ہوں پوری قوم 25مئی کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں آپ سے 25مئی کی سہ پہر 3بجے ملاقات کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ میں خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں