اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مشاورت کریں گے، الیکشن کرانے کا اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے،یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں،
شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا،یہ ملک میں افراتفری و انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ وہ جتھا ہے جو غنڈا گردی اور ملک میں انتشار پھیلانے آ رہا ہے،پہلے کہتے تھے نیوٹرل جانور ہوتا ہے، اب کہتے ہیں نیوٹرل رہیں،عمران خان کی ذہنیت فاشسٹ ہے، پرامن طریقے سے آئیں تو انہیں کھانا بھی دیں گے۔اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ کے ردعمل پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کیوں نہیں کرائے،عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اس کے بعد کہا اسمبلی تحلیل کرتا ہوں، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کرانے کا آئینی اختیار اب ہمارا ہے، ہم جب چاہیں گے تب الیکشن کرائیں گے، یہ پہلے بھی 126دن بیٹھے تھے کیا لے کر گئے تھے، یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پر مشاورت کریں گے، ہر وہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے عوام کو ان کے شر سے بچایا جائے، انہوں نے خونی مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ ملک میں افراتفری و انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ وہ جتھا ہے جو غنڈا گردی اور ملک میں انتشار پھیلانے آ رہا ہے، یہ ایک ٹانگ پر آئیں یا دو ٹانگوں پر آئیں لیکن الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، انہوں نے خود کہا یہ خونیں مارچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا اپنی 4 سال کی کارکردگی کے خلاف دیں گے، خونی مارچ روکنے کیلئے قانون اجازت دیتا ہے، تمام طریقے استعمال کیے جائیں گے، تصادم ہوگا تو ان کی طرف سے ہوگا، یہ جلسوں میں انتشار پھیلاتے ہیں، پہلے کہتے تھے نیوٹرل جانور ہوتا ہے، اب کہتے ہیں نیوٹرل رہیں، عمران خان کی ذہنیت فاشسٹ ہے، عمران خان جمہوری نہیں ہیں، یہ خونیں مارچ کریں گے تو انہیں آنے دیا جائیگا تو ان کی بھول ہے، یہ حکومت میں نہ ہو تو کنٹینر پر ہوتے ہیں، اقتدار میں ہو تو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے بجائے اپنی 4 سالہ کارکردگی کا جواب دیں، لانگ مارچ سے متعلق پوری مشاورت ہوگی، غنڈہ گردی روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، عمران خان جب بولتے ہیں تو والدین اپنے ٹی وی بند کر دیتے ہیں، پرامن طریقے سے آئیں تو انہیں کھانا بھی دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں