اسلام آباد(آئی این پی) وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کان کھول کے سن لیں الیکشن کا اعلان ہم نے کرنا ہے ،چیخیں پیٹیں روئیں دھمال ڈالیں الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں نے کرنا ہے ،الیکشن سے متعلق آپ کے پاس اب کوئی اختیار نہیں،25 کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہے اور عمران کا اعلان اِ س پہ نیا حملہ ہے،چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مئی کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے،عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن چاہیے تھا تو تب کرواتے جب اقتدار سے چمٹے ہوئے تھے اور اختیار رکھتے تھے ،الیکشن سے متعلق آپ کے پاس اب کوئی اختیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں معیشت کو دھڑن تختہ اور مہنگائی سے عوام کو غریب کرنے والا کیا کرنے آ رہا ہے ؟ آٹا چینی دوائی کھاد چوری کا کیا کرنے اسلام آباد آرہے ہیں؟ڈالر 115 سے 189 پر پہنچانے والا اسلام آباد کیا کرنے آ آرہے ہیں؟چار سال میں 45000 ہزار ارب کا قرض لینے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟بدترین مہنگائی سے چار سال عوام کی چیخیں نکلوانے والا کس منہ سے اسلام آباد آرہا ہے؟ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹے وعدے کرنے والا اسلاآباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟ 16 فیصد مہنگائی کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ،25 کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہے اور عمران کا اعلان اِ س پہ نیا حملہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں